کیا آپ کی انگلیاں بھی ایسے ہوجاتی ہیں
بدھ 20 اگست 2025 📅
02 تحریر
ہماری اردو کہانیاں
جب ہم نہانے یا پانی میں زیادہ دیر تک رہنے کے بعد اپنی انگلیوں یا پاؤں پر جھریاں بنتی دیکھتے ہیں، تو زیادہ تر لوگ اسے محض "پانی سے سکڑنا" سمجھتے ہیں۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہ کوئی نقص یا نقصان نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے ایک حیرت انگیز قدرتی نظام کی جھلک ہے۔ 

سائنس کے مطابق ہمارا اعصابی نظام (Nervous System) پانی میں زیادہ دیر رہنے کے بعد ایک خاص سگنل بھیجتا ہے، جس سے انگلیوں کی جلد میں یہ جھریاں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ جھریاں ایسے ہی ہیں جیسے گاڑی کے ٹائروں میں نالیاں (Grooves) ہوتی ہیں تاکہ پانی نکل سکے اور گاڑی پھسلنے سے بچ سکے۔
یہ جھریاں ہمیں گیلی چیزوں کو مضبوطی سے پکڑنے میں مدد دیتی ہیں اور پاؤں کو پانی میں پھسلنے سے بچاتی ہیں۔قدرتی طور پر یہ ایک Grip System ہے جو خاص طور پر بارش، دلدلی زمین یا پانی کے قریب زیادہ کارآمد ہوتا ہے۔
ہمارے آباؤ اجداد جب گیلی جگہوں پر شکار کرتے تھے، تو انہی جھریوں کی وجہ سے ہاتھوں سے نیزے، پتھر یا دیگر اوزار نہیں پھسلتے تھے۔ غور کیجیے! یہ کوئی کمزوری نہیں بلکہ ایک جینیئس ڈیزائن ہے جو صرف اس وقت ایکٹیو ہوتا ہے جب خطرہ زیادہ ہو۔ سبحان اللہ! جس نے ہمیں ایسا نظام عطا کیا جو خودکار حفاظتی موڈ میں آ جاتا ہے۔
قرآن مجید میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:"ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا۔" (سورۃ التین 4)
یہ چھوٹی سی جھری ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کائنات کا ہر چھوٹا سا نظام ایک حکمت اور رحمت کے تحت بنایا گیا ہے۔


@everyone
جواب دیںحذف کریں