پاکستان بنانے والوں کی آب بیتی۔۔
تحریر:ہماری اردو کہانیاں
ایک کانوائے کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آنے والے ایک نوجوان نے دورانِ راہ جوکچھ دیکھا وہ اس طرح بیان کرتاہے : راستے میں اِکا دکا مسلمان عورتیں ملتی گئیں ،انہیں بھی ساتھ لیتے آئے۔ سکھوں اور ہندوں نے اپنی درندگی کا جی بھر کر مظاہرہ کیا تھا۔
ہوشیارپور سے نکلتے وقت ایک عورت زخمی حالت میں پڑی ملی۔ والد صاحب نے اٹھا یا تو اس کی ٹانگیں اور سینہ کٹے ہوئے تھے۔ ایک مشہور خاندان کی نوجوان خاتون تھی ۔ ابا جی کو معلوم ہواتو ضبط نہ کرسکے ۔ اس خاتون نے صرف اتنا کہا آپ جائیے چاچا جی ،غم نہ کریں !۔اتنا سب کچھ ہوجانے پر پاکستان تو بن گیا۔ مجھے خوشی ہے میں امت کے کسی کام تو آئی۔۔۔۔
نہر عبور کرکے ہم سب شدت تاثر سے کانپ رہے تھے کہ ایک طرف سے کراہنے کی آواز آئی۔ ایک بزرگ ڈاکٹر نصیرالدین آگے بڑھے ۔ انہوں نے پوچھا کون ہے؟ نسوانی آواز آئی۔
وہ فورا لپکے ۔ ایک خاتون خون میں لت پت پڑی تھی۔ پانی پلاکر مرہم پٹی کرنے کی کوشش کی مگر کچھ فائدہ نہ ہوا ۔
اس خاتون نے مرتے وقت صرف اتنا کہا شام چوراسی کی جنگ میں میرے والد اور سات بھائی ، چچا اور ان کے چار لڑکے شہید ہوگئےتھے اور اب میری تین بہنیں لڑتے لڑتے اور اپنی عزت بچاتے ہوئے نہر میں ڈوب گئیں ۔ والدہ کو انہوں نے قتل کردیا ۔ میں چھپ گئی ، انہوں نے مجھے ڈھونڈ نکا لا جب قریب آئے تو میں نے چھرے اور ٹوکے سے دو کو زخمی کردیا ۔
انہوں نے جھلا کر میرا یہ حشر کیا ہے ۔آخری سانس لینے سے پہلے اِس مظلوم خاتون نے کہا پاکستان کو میرا سلام پہنچا دیجئے ۔ ۔۔۔جالندھر کے مسلمانوں نے جس بے جگر ی، دردمندی اور زبردست قربانی سے تحریک پاکستان کے لئے کام کیا وہ تاریخ پاکستان کا روشن باب ہے۔
انہوں نے پاکستان کے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے تحریک پاکستان کو تاریخی قربانیوں سے ہمکنار کیا ۔
جالندھر کیمپ کے واقعات بڑے دلدوز تھے ۔ مجھے یاد ہے ایک خاتون آخری دموں پر تھی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ہم لوگ کانوائے پر پاکستان جا رہے ہیں تو اس نے بابا جی کو بلا کر کہا ، یہ میرے زیورات ہیں ۔
خاندان کے سارے مرد شہید ہوچکے ہیں۔
ان زیورات کو قائد اعظم تک پہنچا دیں ۔
شاید پاکستان کے کام آجائیں۔
"جن زخمی قدموں نے پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا، وہ صرف خاک نہیں، تاریخ کا لہو اپنے ساتھ لائے تھے۔۔۔"
اگر آپ بھی ایسی ہی داستانوں کے امین ہیں، اگر آپ کے بزرگوں نے ہجرت کے دکھ سہے، یا آپ کے دل میں پاکستان کے لیے محبت کی کوئی ان کہی کہانی ہے — تو ہمیں ضرور لکھ بھیجیے۔
ہم چاہتے ہیں کہ "ہماری اردو کہانیاں" صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک تحریک بنے — ایسی تحریک جو قربانی، وفا، اور ایمان کی ان گمنام داستانوں کو زندہ رکھے۔
👇 مزید ایسی حقیقت پر مبنی دل کو چھو لینے والی کہانیاں پڑھنے کے لیے کمنٹ کریں۔ ✍️ اور اگر آپ خود لکھاری ہیں، تو ہمیں اپنی کہانی ضرور بھیجیں۔ کیونکہ شاید آپ کی کہانی کسی اور کے دل کی روشنی بن جائے۔

